رہنمائی

سرویکل اسکریننگ: دعوت نامے (Urdu)

اپ ڈیٹ کردہ 23 مئی 2025

Applies to England

ہم یہ مراسلہ آپ کو NHS سرویکل اسکریننگ (سابقہ نام 바카라 사이트اسمیئر ٹیسٹ바카라 사이트) میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے لکھ رہے ہیں۔  ہم تمام خواتین اور جن لوگوں کا سروکس یعنی رحم کا زیریں حصہ ہوتا ہے، جن کی عمر 25 سے 64 سال کے درمیان ہے، کو سروائیکل کینسر کو روکنے اور زندگی بچانے کے لیے اسکریننگ کی پیشکش کرتے ہیں۔

اس خط کو کسی متبادل  شکل میں حاصل کرنے کے لیے، england.contactus@nhs.net  پر ای میل بھیجیں یا 0300 311 22 33 پر کال کریں۔ ان تفصیلات کا استعمال اپائنٹمنٹ بک کرنے یا اپنے نتائج پوچھنے کے لیے نہ کریں، کیونکہ آپ کی کال یا ای میل کا جواب دینے والا عملہ آپ کی مدد نہیں کر سکے گا۔

اپنی اپائنٹمنٹ کی بکنگ کیسے کی جائے

اپنی GP سرجری سے رابطہ کریں 

کچھ جنسی صحت کے کلینک سروائیکل اسکریننگ بھی پیش کرتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے اپنے مقامی جنسی صحت کے کلینک سے رابطہ کریں:

مجھے اپائنٹمنٹ کیوں بک کرنی چاہیے؟

سروائیکل اسکریننگ کچھ خاص قسم کے ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کو چیک کرتی ہے۔ HPV کی یہ 바카라 사이트زیادہ خطرے والی바카라 사이트 اقسام 99% سے زیادہ سروائیکل کینسر میں پائی جاتی ہیں۔ اگر ہمیں آپ کی اسکریننگ کے نمونے میں HPV کی ان اقسام میں سے کوئی ایک ملتی ہے، تو ہم خلیے میں غیر معمولی تبدیلیوں کی جانچ کرتے ہیں۔ ان تبدیلیوں کو جلدی تلاش کر کے علاج کرنے سے ہم سروائیکل کینسر کے بیشتر کیسز کو روک سکتے ہیں۔

پہلی بار جب آپ جنسی رابطہ کرتی ہیں تو آپ HPV حاصل کر سکتی ہیں، اور اسے حاصل کرنے کے لیے آپ کو دخول جنسی تعلقات کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اسے تب بھی حاصل کر سکتی ہیں اگر آپ کا ایک ہی جنسی پارٹنر ہے یا آپ نے کئی سالوں سے جنسی تعلق نہیں بنایا۔ آپ اپنے جنسی رجحان سے قطع نظر یا اگر آپ نے HPV ویکسین لگوائی ہو تب بھی HPV حاصل کر سکتی ہیں۔

اگر آپ سروائیکل اسکریننگ کے بارے میں فکر مند ہیں تو مدد حاصل کریں 

سروائیکل اسکریننگ کی اپوائنٹمنٹ میں صرف 5 سے 10 منٹ لگتے ہیں، لیکن اگر آپ کو زیادہ وقت چاہیے تو آپ زیادہ وقت کی اپوائنٹمنٹ کی درخواست کر سکتی ہیں۔   آپ ایک خاتون نرس یا خاتون ڈاکٹر کی درخواست بھی کر سکتی ہیں اور اپنے ساتھ کسی اور کو بھی کمرے میں لانے کی اجازت ہے تاکہ آپ کو سپورٹ مل سکے۔   اپنی اپوائنٹمنٹ کے دوران، آپ مختلف پوزیشن میں لیٹنے کی درخواست کر سکتی ہیں اور ٹیسٹ کو آپ کے لیے زیادہ آرام دہ بنانے کے لیے چھوٹا سپیکولم بھی مانگ سکتی ہیں۔ 

منسلک کتابچے میں اپوائنٹمنٹ کے دوران کیا ہوتا ہے، HPV اور سروائیکل کینسر کے بارے میں مزید معلومات موجود ہیں۔ آپ /cervical-screening-guide  پر ڈیجیٹل، آسان پڑھنے اور دیگر زبانوں کے ورژن تلاش کر سکتی ہیں۔

اگر آپ پریشان محسوس کرتی ہیں یا سروائیکل اسکریننگ میں شرکت کے لیے مدد کی ضرورت ہے تو مشورہ اور مدد /cervical-screening-support  پر دستیاب ہے۔

مزید معلومات

جو نرس یا ڈاکٹر آپ کا اسکریننگ ٹیسٹ کرتا ہے، وہ آپ کو بتائے گا کہ آپ کو اپنا نتیجہ کب اور کیسے ملے گا، اور وہ آپ کا نتیجہ بھی جانیں گے۔ اگر آپ اپنا پتہ یا ٹیلیفون نمبر تبدیل کریں   تو برائےمہربانی  ہمیں آگاہ کریں۔  

اگر آپ کو درج ذیل میں سے کوئی علامت ہو تو فوراً اپنے جی پی سے بات کریں، چاہے آپ کی سروائیکل اسکریننگ کی تاریخ کچھ بھی ہو:

  • اندام نہانی سے خون بہنا جو آپ کے لیے غیر معمولی ہے 바카라 사이트 بشمول جنسی تعلقات کے دوران یا بعد میں ، آپ کی ماہواری کے درمیان یا رجونورتی کے بعد، یا معمول سے زیادہ بھاری ماہواری
  • آپ کی اندام نہانی کی رطوبت میں تبدیلی
  • جنسی تعلق کے دوران درد
  • آپ کی کمر نچلے حصے میں ، کولہے کی ہڈیوں کے درمیان (پیلوس) یا پیٹ کے نچلے حصے میں درد

سروائیکل اسکریننگ اور HPV کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، بشمول آپ کی اپوائنٹمنٹ پر کیا ہوتا ہے اور بک کرنے کا طریقہ، ملاحظہ کریں یا QR کوڈ اسکین کریں۔ اگر آپ کے مزید خدشات یا سوالات ہیں، تو GP سے بات کریں۔  

آپ کا مخلص،

آپ کے جی پی کی جانب سے NHS سروائیکل اسکریننگ پروگرام